ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "zaman" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے یہ بين الاقوامی كانفرنس دو اسلامی ميگزين ﴿ينی اوميت﴾ اور ﴿حرا﴾ كے تعاون سے 5 مئی كو شروع ہوئی تھی اس میں دنيا كے 600 ممالك كے 27 علماء اور مذہبی سكالرز نے شركت اور گذشتہ روز ختم ہوگئی۔ اس كانفرنس میں علماء اور اسكالرز نے گلوبلائزيشن ، ايمان، فقر، فرقہ پرستی، جہالت، آئڈيل معاشرہ ، اسلامی بھائی چارہ ، مسلمان خاندان، علم و عالم، مذہبی اصول كا احترام، پيغمبر اكرم﴿ص﴾ كی نگاہ میں سماجی مشكلات جيسے موضوعات پر گفتگو كی گئی ہے۔ اس بين الاقوامی كانفرنس میں مصر كے مفتی عدلی، تركی ديانت آرگنائزيشن كے صدر محمد گورمز، تركی كے وزير اعظم كے مشير عصمت بوزداغ، پاكستانی عالم دين محمد راغب حسين ، اردن میں علوم اسلامی كے استاد محمد سرطاوی ، الجزائر كے سكالر محمد بابا عمی كے علاوہ سينگال اور موريطانیہ كے ممتاز علماء اور اسكالرز نے شركت كی ہے۔
1002798