ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " جنوب مغربی ايشيا " كی رپورٹ كے مطابق ، ۷ مئی كو ہندوستانی رياست "جاركنڈ" كے گورنر "سيد احمد مظلوم" نے شہر "امبيد" میں علماء ، دانشوروں اور طلباء كے ساتھ ساتھ سياسی اور مذہبی رہنماؤں كی شركت كے ہمراہ منعقد ہونے والی بياليسویں "يوم حيسن﴿ع﴾" كانفرنس كے دوران امام حسين ﴿ع﴾ كی سيرت پر روشنی ڈالی ہے ۔
انہوں نے امام حيسن﴿ع﴾ كی روحانی سيرت كے بارے میں كہا : امام حسين﴿ع﴾ نے ظلم اور بربريت كے خلاف قيام كیا اور کبھی بھی ظالم حكمرانوں كے سامنے سر تسليم خم نہیں كيا تھا ۔ اور معرکے میں انہوں نے حق اور انصاف كے حصول كے لیے دنيا والوں كے سامنے ايك عظيم قربانی پيش كی ہے ۔
رپورٹ كے مطابق ، كانفرنس كے دوران عربی وثيقہ يونيورسٹی كے وائس چانسلر حجت الاسلام و المسلمين "وصی حسن خان" اور سياسی رہنما "عبيداللہ خان" كے علاہ متعدد مفكرين نے امام حسين ﴿ع﴾ كے بارے میں خطاب كيا ہے ۔
1002977