اسپين ؛ " ہسپانوی – فارسی زبانوں كی تعليم " كے عنوان سے كانفرنس كا اہتمام

IQNA

21:46 - May 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2322508

اسپين ؛ " ہسپانوی – فارسی زبانوں كی تعليم " كے عنوان سے كانفرنس كا اہتمام

ادب و آرٹ گروپ : ۲۰ سے ۲١ سيپتمبر تك ايرانی كلچرل سينٹر كی جانب سے كمپلونٹيس يونيورسٹی كی زبان شناسی فيكلٹی میں " ہسپانوی – فارسی زبانوں كی تعليم " كے عنوان سے كانفرنس كا انعقاد كيا جائے گا۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن " كی رپورٹ كے مطابق ، یہ كانفرنس اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے شعبہ فارسی زبان كی تعليم وترقی كے تعاون سے ہسپانوی باشندوں كے لیے فارسی زبان سيكھنے كے مختلف طريقوں كا جائزہ لينے كی غرض سے منعقد كی جائے گی ۔
واضح رہے كہ كانفرنس كے دوران "غيرفارسی ممالك میں فارسی زبان كی تبديليوں كی تاريخ" ، "دنيا میں فارسی زبان كے فروغ پر اثر انداز ہونے والے سماجی ، ثقافتی ، سياسی اور دينی عوامل" ،"غير فارسی زبان لوگوں ﴿خصوصا ہسپانوی باشندوں﴾ كو فارسی سكھانے كے طريقہ كار "،"فارسی تعليم میں ٹيكنالوجی كا كرداد" اور ان كے علاوہ ديگر موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
1004086
نظرات بینندگان
captcha