ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن " كی رپورٹ كے مطابق ، الہدی بلشر جو اب تك اسلامی فكر ، فارسی ادب ، تاريخ ، سماجی علوم ، اسلامی فقہ اور ثقافت سے مربوط مختلف موضوعات پر دنيا بھر كی چاليس زبانوں میں كتابیں شائع كر چكا ہے ، تہران كی پچيسویں بين الاقوامی نمائش میں اپنی ۲۵۰ سے زائد عناوين پر مشتمل كتابوں كے ذريعے فعال شركت كر رہا ہے ۔
واضح رہے كہ تين مختلف زبانوں عربی ، فارسی اور انگليش میں "بكھرے پروانے" ،"ايسا دن جس كے مانند كوئی دن نہیں" ،حضرت آيت اللہ خامنہ ای كی كتاب "اجوبة الاستفتائات" كا نيا اڈيشن ، تين زبانوں عربی ، اردو اور انگليش میں "شمالی افريقا میں تصوف" ، "سوڈان میں اسلام كا پھيلاؤ" اور "دل و جان كی بہار" كے علاوہ عربی اور انگلش زبانوں میں "زبر الحديد" نامی ١۴ جلدی كتاب الہدی پبلشر كی ان قابل ذكر كتابوں میں سے ہیں جن كو نمائش میں منظر عام پر ركھا گيا ہے ۔
1003991