عراقی پارليمنٹ كے نمائندہ نے امريكہ سے اسلامی ممالك كے قطع روابط كا مطالبہ كرديا

IQNA

13:12 - May 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2322706

عراقی پارليمنٹ كے نمائندہ نے امريكہ سے اسلامی ممالك كے قطع روابط كا مطالبہ كرديا

بين الاقوامی گروپ: عراقی پارليمنٹ كے نمائندہ نے ايك بيانیہ جاری كيا ہے جس میں امريكی پادری كے ہاتھوں دوبارہ قرآن كريم كی بے حرمتی كی مذمت كی اور اسلامی ممالك سے مطالبہ كيا كہ اس اقدام كے اعتراض میں امريكہ سے روابط ختم كردیں۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "اصوات العراق" نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ عراقی پارليمنٹ كے نمائندہ مہيا الدوری نے پارليمنٹ میں اپنا بيان پڑھ كر سنايا اور امريكی پادری ٹری جونز كے ہاتھوں قرآن كريم كی بے حرمتی كو اسلام كی آشكارا توہين قرار ديا ہے اور امت اسلامی كے بیٹوں سے مطالبہ كيا ہے كہ امريكہ كے ساتھ تمام اقتصادی و سياسی روابط ختم كریں اور امريكی مصنوعات كا بائيكاٹ كيا جائے۔
انہوں نے مزيد كہا امريكی صدر نے گذشتہ سال ٹری جونز كے اقدام كو امريكی اقدار كے مخالف قرار ديا تھا اب كيوں خاموش ہے؟
انہوں نے كہا كہ اگر ٹری جونز حقيقی عيسائی ہوتا تو كبھی بھی قرآن كريم كو نہ جلاتا كيونہا اس میں سورہ مريم ہے جنہیں پاك و پاكيزہ خاتون قرار ديا گيا ہے۔
1003383
نظرات بینندگان
captcha