آرٹ و فن گروپ: عباس فاموری نے كہا ايران كا خيال ہے كہ اسلامی يكجہتی اور امت مسلمہ كا تقاضہ یہ ہے كہ ايران اور پاكستان كی علتوں كے درميان مستحكم اور پائيدار رابطہ بر قرار ہوناچا ہئے اور ايران اور پاكستان ثقافتی دوستی كونسل كی ترجيحات یہ ہونی چاہئیں كہ دو قوموں كے درميان اسلامی بھائی چارے كا فروغ ہو۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق پاكستان كے اديبوں اور صحافيوں كی ايسوسی ايشن كے صدر احسن محمود اور پاكستان سری لنكا بزنس كونسل كے صدر عظمت جاويد نے گذشتہ روز 9 مئی كو ايرانی كلچرل سنٹر میں كونسل عباس فاموری سے ملاقات كی۔
اس ملاقات میں احسن محمود نے كہا پاكستانی نوجوانوں كی اكثريت اسلامی ثقافت كی خواہش مند ہے اس لئے ايران اور پاكستان كے روابط میں فروغ كی ضروررت ہے۔ اس لئے ہماری ايسوسی ايشن لاہور میں پاكستان ايران ثقافتی دوستی كونسل بنانا چاہتی ہے اس سلسلہ میں كلچرل سنٹر كو ہماری مدد كرنی چاہئے۔
عباس فاموری نے كہا جب سے یہ كلچرل سنٹر بنا ہے ہم نے ايران پاكستان كے ثقافتی روابط كو مستحكم كرنے كی كوششیں شروع كی ہیں اور مخصوصا فارسی زبان جو پاكستان كی بھی ثقافتی زبان ہے اسے فروغ دے رہی ہیں ۔
1003933