ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "العالم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ١۰مئی كو اردن میں انسانی حقوق كے لیے كام كرنے والے سرگرم افراد نے حكومتی ثقافتی مركز میں بحرين كے وزير ثقافت "می بنت محمد آل خليفہ" كو خطاب کرنے سے روك ديا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ، جس وقت بحرين كے وزير ثقافت عرب ممالك میں ثقافتی مسائل سے متعلق گفتگو كررہے تھے مظاہرين نے ان كو خطاب کرنے سے روک دیا اور حكومت آل خليفہ كی جانب سے بحرينی عوام پر وحشيانہ تشدد كے خلاف شديد نعرہ بازی كی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اردن كی سيكورٹی فورسز نے اس فعل پر ردعمل كا اظہار كرتے ہوئے متعدد افرد كو گرفتار كر ليا ہے ۔
1005126