ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «slateafrique»، سينيگال فرانسوی استعمار سے آزادی حاصل كرنے اور عوام كی جانب سے اسلامی ثقافت كی ترويج كے لیے مسلسل كوششوں كے باوجود وزارت تعليم نے سكولوں اور مدارس كے طلباء كے لیے فرانسوی زبان كی تعليم لازمی قرار دے دی ہے ۔
سينيگال كے وزير تعليم نے اعلان كيا ہے كہ مدارس میں فرانسوی زبان كی تعليم كو رائج كرنے كا مقصد مذہبی اور ثقافتی ميدانوں سے انتہا پسند نظريوں كا خاتمہ كرنا﴿!﴾ اور قرآنی تعليم كو مزيد پيشہ ورانہ كرنے كے لیے كوشش كرنا ہے ۔
ليكن سوال یہ پيدا ہوتا ہے كہ آخر كيوں سينيگال كے قرآنی مدارس میں زير تعليم ۴ سے ١۲ سال كی عمر كے ۵ملين سے زائد بچوں كو عربی زبان مضبوط كرنے كی بجائے غير ملكی زبان سيكھنے كی كوشش كرنی چاہيئے ؟
1005010