حزب اللہ كی جانب سے دمشق میں ہونے والے دھماكوں كی پرزور مذمت

IQNA

حزب اللہ كی جانب سے دمشق میں ہونے والے دھماكوں كی پرزور مذمت

23:47 - May 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2323284
بين الاقوامی گروپ : لبنان كی اسلامی مزاحمتی تحريك حزب اللہ نے ايك بيان كے ذريعے ١۰ مئی كو دمشق میں ہونے والے دشتگردانہ بم دھماكوں كی پرزور مذمت كی ہے اور اس مذموم فعل كو شامی عوام كے عزم و اردے كے سامنے دشمن كی نااميدی قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "ریڈيو نور" لبنان ،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ نے اعلان كيا ہے كہ مذمت جيسا كوئی بھی لفظ گزشتہ روز دمشق كی سڑكوں پر بچوں اور نہتے شہريوں کی لاشوں کے جلے ہوئے ٹكڑوں کا سبب بننے والے قتل عام اور بربریت کی انتہا كو بيان نہیں كرسكتا ۔
بيان میں مزيد كہا گيا ہے كہ یہ سفاکانہ جرم ساری دنيا اور اقوام متحدہ كے سامنے انجام ديا گياہے آيا یہ وہی عربی بہار ہے جو واشنگٹن كے حكام اور ان كے اتحادی عرب ممالك چاہتے ہیں؟
قابل ذكر ہے كہ كل صبح دمشق كے نواحی علاقوں"بيت سحم" اور "جرمانا" میں ہونے والے بم دھماكوں نے شہر كو ہلا كر ركھ ديا ہے جبكہ وازرت داخلہ كے مطابق ان دھماكوں میں ۴۲۷ سے زائد افراد زخمی اور ہلاك ہوئے ہیں ۔
1004973
نظرات بینندگان
captcha