ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق البحرين يونيورسٹی كے استاد راشد الراشد 9 مئی كو 25 ویں بين الاقوامی كتاب نمائش كے اسلامی بيداری ہال كا دورہ كيا اور كہا ابھی میں آپ كے سامنے موجود ہوں ليكن ميری بہنیں اور بھائی آل خليفہ حكومت اورعربی افواج كے شديد حملوں كے نيچے سخت زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے كہا بحرين میں بہت زيادہ مسائل ہیں، نسل پرستی اور مذہبی امتيازی سلوك كے علاوہ عربی اور امريكی افواج كی بحرين میں موجودگی ذرائع ابلاغ كا سنسر كرنا اورعوام كا پر امن انقلاب ہونا ليكن بہت بڑا گناہ جو آل خليفہ كی حكومت نے كيا ہے وہ سعودی عرب كی افواج كو بحرين عوام كے قتل و غارت كی اجازت دينا ہے۔
1004419