بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے بانيوں كی كونسل امارات میں تشكيل پائی

IQNA

بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے بانيوں كی كونسل امارات میں تشكيل پائی

7:16 - May 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2323345
بين الاقوامی گروپ: متحدہ عرب امارات میں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے بانيوں كی كونسل 7مئ كو بين الاقوامی قرآنی مقابلہ سيمينار میں تشكيل پائی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے امارات سے شائع ہونے والے اخبار "البيان" سے نقل كيا ہے اس كونسل كا صدر حكومت كويت كے ادارہ برائے قرآنی امور كے مشير عبداللہ البراك ہوں گے اور اس كا مستقبل ہیڈ كوارٹر كويت ہوگا۔
بين الاقوامی قرآنی مقابلہ دبئی ايوارڈ كے تحقيقاتی ڈيپارٹمنٹ كے ڈائريكٹر محمد عبدالرحيم سلطان العلماء اس كونسل كے نائب صدر منتخب ہوئے ہیں۔
اس سيمينار كے شركاء نے اس قرآنی كونسل سے درخواست كی كونسل كو قرآنی كورسز اور وركشاپس كا انعقاد اور قرآنی مقابلوں كے لئے میڈيا سے سيانسر لينا چاہئے۔یہ كونسل دبئی ايوارڈ بين الاقوامی قرآنی مقابلوں اور كويت اور مصر میں ہونے والے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی نگرانی كرے گی۔
1004298
نظرات بینندگان
captcha