قرآن كريم كی بے حرمتی پر عرب ممالك كا سكوت پس پردہ معاہدہ كو بيان كررہا ہے

IQNA

قرآن كريم كی بے حرمتی پر عرب ممالك كا سكوت پس پردہ معاہدہ كو بيان كررہا ہے

14:06 - May 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2323845
بين الاقوامی گروپ: امريكی جعلی پادری كی اسلام اور قرآن كريم كی بے حرمتی پر عرب ممالك كا سكوت پس پردہ مغربی دنيا كے ساتھ معاہدہ كو بيان كررہا ہے تاكہ اس طريقہ سے ايران مخالف كمپين كو شديد كيا جاسكے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے نمائندہ سے نرجس بن عبادہ تيونس نژاد، سياسی تجزیہ نگار اور صیہونی مخالف كمیٹی شالون فلسطين فرانس كی ركن نے گفتگو كرتے ہوئے كہا امريكی رياست فلوریڈا كے پاردی ٹری جونز كی قرآن سوزی مغربی دنيا كی ايران مخالف سياست كا حصہ ہے اور اس كا اصلی مقصد بين الاقوامی سطح پر ايران پر دباو بڑھانا ہے۔ اور ہم اچھی طرح عرب ممالك خصوصا سعودی عرب اور وہاں كی وہابی حكومت كی خاموشی كو سمجھ سكتے ہیں۔
مغربی ذرائع ابلاغ نے امريكی پادری كے اقدام كو اسلامی ممالك كی سياست كے رد عمل كے طور پر پيش كيا اور كہا كہ ٹری جونز نے یہ اقدام ايران میں قيد ايك پادری كے رد عمل كے طور پر كيا ہے حالانكہ یہ بات غير منطقی ہے اور عرب ممالك كا سكوت ٹری جونز كے اقدام كے حق میں ہے۔ كيونكہ الزام ايران پر آرہا ہے اس لئے عرب ممالك خاموش ہیں۔ مغربی ذرائع ابلاغ ايران كے خلاف كمپين میں مصروف ہیں تاكہ ايران كو بين الاقوامی طور پر بدنام كریں۔
1005425
نظرات بینندگان
captcha