ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) اطلاع رساں ويب سائیٹ «gulfdaily»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس كانفرنس میں دنيا بھر كے مختلف ممالك سے تعلق ركھنے والے ۳۵۰ سے زائد اسلامی اقتصاد میں سرگرم افراد ، ماہرين ، قانون ساز اور اسلامی سرمایہ كاری میں فعال صنعتوں كے سربراہ شركت كریں گے ۔
واضح رہے كہ بحرين كے مركزی بينك كی كوششوں سے منعقد ہونے والی اس كانفرنس كا عنوان "ترقی كے نئے افق ؛ اسلامی سرمایہ كاری كے عالمی اثرات كا پھيلاؤ" ہے ۔
كانفرنس كے آرگنائزر "ڈيوڈ مكلين" نےاعلان كيا ہے كہ دنيا بھر خصوصا ايشيا اور مشرق وسطی میں اصلی اسلامی مالياتی منڈيوں كی موجودگی كے باوجود ، اسلامی سرمایہ كاری دنيا كے اقتصادی ميدانوں میں مہم ترين كرداد ادا كر سكتی ہے ۔
حالیہ اطلاعات كے مطابق ، سال ۲۰۱۳ء تك عالمی سطح پر اسلامی سرمایہ كاريوں كی شرح ۷۰ ارب ڈالر سے زائد رقوم تك پہنچ جائے گی ۔
1003042