تہران كی پچيسویں بين الاقوامی كتابی نمائش سےايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی خصوصی رپورٹ كے مطابق مذكورہ بيان "ٹكڑوں میں بنٹا فلسطين" كے عنوان سے انگلش زبان میں لكھی گئی اس كتاب كے مقدمے كا حصہ ہے جس كو بين الاقوامی نمائش كے اسلامی بيداری ہال میں منظرعام پر ركھا گيا ہے ۔
كتاب كے مصنفين كیٹلين اور بيل كرسٹيسن ، مذكورہ كتاب میں فلسطينی سرزمين پر اسرائيلی قبضے كی تاريخ نگاری اور مقبوضہ فلسطينی علاقوں كی حالیہ صورتحال كی وضاحت كے ذريعے قارئين كو مسئلہ فلسطين كے حقائق اورعوام كے خلاف اسرائيلی مظالم سے آشنا كرنے كی كوشش كر رہے ہیں ۔
كتاب كی فصلیں "بستيوں كی تعمير اور حائل ديوار" ،"راستوں كی ركاوٹیں ، تفتيشی مراكز اور حركت كی محدوديت" ،"نسل كشی كے عنوان سے گھروں كی بربادی" ،"محاصرےمیں گھرے شہراوردیہات" جيسے ديگر عناوين پر مشتمل ہیں ۔
1004205