ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) اطلاع رساں ويب سائیٹ "آيسسكو" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ متحدہ عرب امارات كے شہر العين يونيورسٹی كے پروفيسر "يوسف حايك" اور مصركی "المنصورہ" يونيورسٹی كی پروفيسر "فاطمہ محمد الزايت" اسلامك يونيورسٹيز كے زير اہتمام منعقدہ " تحقيقاتی مقابلہ برائے ۲۰۱۱ء" میں كاميابی حاصل كر لی ہے ۔
يونين آف اسلامك ورلڈ يونيورسٹيز كی تعليمی كمیٹی نے اعلان كيا ہے كہ ۲۰۱۱ء كے دوارن "تخليقی رجحان كی راہ میں موجود ركاوٹیں اور عالم اسلام كی يونيورسٹيوں كی علمی سطح كے ارتقاء كی روشیں" كے موضوع پر يونيورسٹيوں كے اساتيد كی جانب سے۴۳علمی آثار ادارے كے سيكرٹریٹ كو موصول ہوئے ہیں جن میں سے جيوری كے متفقہ فيصلے كے بعد مذكورہ دو افراد كے مقالوں كو انتخاب كيا گياہے ۔
1004974