قرآن كريم كی بے حرمتی كے خلاف بين الاقوامی كمپين كا آغاز

IQNA

قرآن كريم كی بے حرمتی كے خلاف بين الاقوامی كمپين كا آغاز

18:34 - May 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2324024
بين الاقوامی گروپ: پاكستان چرچ نے قرآن كريم كی بے حرمتی كے خلاف بين الاقوامی اور قومی كمپين شروع كرنے كا مطالبہ كرديا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "The News" اخبار سے نقل كيا ہے یہ مطالبہ پشاور چرچ كے بشپ ہمفری سر فراز نے ايك وفد كے ساتھ جماعت اسلامی پشاور كے صد سے ملاقات میں كيا۔
سرفراز نے اس ملاقات میں كہا ٹری جونز نے قرآن كريم كی بے حرمتی كركے نہ فقط مسلمانوں كے جذبات كو ٹھيس پہنچايا ہے بلكہ عيسائی بھی اس اقدام كی وجہ سے پريشان ہیں۔ انہوں نے كہا عيسائی قوم اپنے مسلمان بھائيوں كے ساتھ اس احتجاج میں برابر كی شريك ہے اور كمپين میں سرگرم اقدامات كرے گی۔
اس ملاقات میں ٹری جونز كے بارے قرار داد مذمت پيش كی گئی اور ايسے اقدامات كے خلاف اقوام متحدہ كو بھی یہ قرار داد بھيجی جائے گی۔
1005602
نظرات بینندگان
captcha