ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق ، عراق میں "نصرة القرآن" سے موسوم بين الاقوامی مقابلوں كے انچارج شیخ "مازن الساعدی" نے خبررساں ادارے ايكنا كا دورہ كيا ہے اور مخلتف شعبوں میں ادارے كی سرگرميوں سے آشنائی حاصل كی ہے ۔
واضح رہے كہ اس دورے میں سٹلائیٹ چينل "الفرات" سے نشر ہونے والے پروگرام "حلية القرآن" كے پروڈيوسر اور "نصرة القرآن" كی ايگزيكٹو كمیٹی كے ركن "حسنين الحلو" اسی طرح جامعة المصطفی ﴿ص﴾ العالمية كے استاد اور مقابلوں كی ايگزيكٹو كمیٹی كے ركن "سيد مہدی الحسينی" بھی شيخ مازن الساعدی كے ہمراہ تھے ۔
نصرة القرآن مقابلوں كے انچارج نے ايكنا اور ايران كے قرآنی سرگرميوں كے ادارے كے تعاون سے عراق میں مختلف مشتركہ پروگرام منعقد كرنے كے لیے مكمل آمادگی كا اظہار كيا ہے ۔
1005844