كتاب "شيعہ ؛ فرقہ واریت پھيلانے اور صحابہ كی توہين كرنے والے" كی اشاعت / اہل تشیع کے خلاف نئی سازش

IQNA

كتاب "شيعہ ؛ فرقہ واریت پھيلانے اور صحابہ كی توہين كرنے والے" كی اشاعت / اہل تشیع کے خلاف نئی سازش

22:14 - May 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2324079
ادب و آرٹ گروپ : انڈونيشيا میں كتاب "شيعہ ؛ فرقہ واریت پھيلانے اور صحابہ و زوجات نبی ﴿ص﴾كی توہين كرنے والے" كی اشاعت كے ذريعے شیعوں كے خلاف سوچی سمجھی شازش كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " جنوب مشرقی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ، كتاب "شيعہ ؛ فرقہ واریت پھيلانے اور صحابہ كی توہين كرنے والے" كی اشاعت ، شیعوں كے خلاف بڑے پيمانے پر ہونے والی شازشوں كی نشاندہی کر رہی ہے ۔
مذكورہ كتاب میں انڈونيشيا كی معروف شخصيات من جملہ ؛ ہاشم اشعری ، مركزی مجلس العلماء كے بعض اراكين ، مشرقی جاوہ كے دارالافتای ،مقامی اسلامی تنظيموں كے رہنماؤں ، انڈونيشيا كے مذہبی مدارس كے سربراہوں جيسے "كياحی الياس روحيات" اور ان كے علاوہ يونيورسٹيوں كے معروف اساتيد كی جانب سے شيعہ عقائد اور افكار كے خلاف بہودہ بيان بازی كو درج كيا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ انڈونيشيا میں شيعوں كے خلاف مكمل منصوبہ بندی اور بڑے پيمانے پر سازشوں كا نيا مرحلہ رونما ہو رہا ہے جس نے انڈونيشيا كی شيعہ اقليت جس كو ملك میں بہت كم حقوق اور حمايت حاصل ہے ، تشويش میں مبتلا كر دياہے۔
1003993
نظرات بینندگان
captcha