آسٹريا ؛ حضرت فاطمہ زہرا(ع) كی ولادت باسعادت كے موقع پر جشن كا اہتمام

IQNA

آسٹريا ؛ حضرت فاطمہ زہرا(ع) كی ولادت باسعادت كے موقع پر جشن كا اہتمام

13:20 - May 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2324639
بين الاقوامی گروپ : ۱۱ مئی كو آسٹريا كے دارالحكومت "وين" میں اسلامی مركز "امام علی (ع)" كی كوششوں سے حضرت فاطمہ زہرا(ع) كی ولادت با سعادت كے موقع پر جشن كا اہتمام كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اسلامی مركز "امام علی (ع)" كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ جشن مقامی وقت كے مطابق ۱۹:۳۰ پر اسلامی مركز امام علی (ع) میں منعقد كيا گيا ہے ۔
مركز كے دعوت نامے میں ذكر كيا گياہے كہ حضرت زہرا(ع) كے يوم ولادت كی مناسبت سے بی بی دو عالم(ع) كو خراج عقيدت پيش كرنے كے لیے مركز میں جشن كا اہتمام كيا گيا ہے اور آئمہ اطہار(ع) كے چاہنے والوں كو جشن میں شركت كے لیے دعوت دی جاتی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ آسٹريا كے اسلامی مركز نے حضرت زہرا(ع) كی ولادت كے پر مسرت موقع پر دنيا بھر كے مسلمانوں كو مبارك باد پيش كی ہے ۔
1006047
نظرات بینندگان
captcha