ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "الجيران" انٹرنیٹ اخبار سے نقل كيا ہے عراقی پارليمنٹ میں حكومتی الائنس كے نمائندے صادق اللبان نے پارليمنٹ میں گفتگو كرتے ہوئے كہا وزارت ثقافت نے اسلامی تعاون تنظيم كو خط لكھ كر نجف كے ثقافتی دارالخلافہ كے منصوبہ كو آٹھ سال كيلئے ملتوی كرنے كی درخواست كی ہے ليكن اسلامی تعاون تنظيم نے ابھی تك اس درخواست كو منظور نہیں كيا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا اس منصوبہ میں مقامی حكومت اور وزارت ثقافت ذمہ دار ہے جنہوں نے نجف كے بجٹ كو ضائع كيا۔ ذرائع ابلاغ كے نمائندے حكومت كو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں۔
میڈيا كے نمائندے حازم الكعبی نے كاح كہ حكومت عراق نے نجف كو دنيائے اسلام كا 2012ء میں ثقافتی دارالخلافہ قرار دينے كا موقع كھو ديا ہے۔
1006036