اوٹاوا ؛ حضرت زہرا ﴿ع﴾ كی ولادت باسعادت كی مناسبت سے جشن كوثر كا انعقاد

IQNA

اوٹاوا ؛ حضرت زہرا ﴿ع﴾ كی ولادت باسعادت كی مناسبت سے جشن كوثر كا انعقاد

23:49 - May 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2325020
ادب و آرٹ گروپ : كينیڈا كے شہر "اوٹاوا" میں رسول اسلام﴿ص﴾ كی صاحبزادی حضرت فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كی ولادت با سعادت كے موقع پر "جشن كوثر" كے عنوان سے خصوصی پروگراموں كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن " كی رپورٹ كے مطابق ، یہ جشن ١۲ مئی كو اوٹاوا میں مقيم ايرانی طلباء اور ايرانی اداروں كے كاركنوں كے علاوہ مسلمانوں كی بڑی تعداد کی شركت كے ساتھ منعقد کیا گیا ہے ، جبكہ ايك ايرانی خاتون مقرر نے سيدہ زہرا﴿ع﴾ كی شخصيت اور فضائل كے ضمن میں "اسلام میں خاتون كا مقام اور اہل بيت ﴿ع﴾ كی نظر میں ماں كا مقام" كے موضوع پر خطاب كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ جشن كے اختتام پر شركاء كو حضرت فاطمہ ﴿ع﴾ كے فضائل اور خاندان كے اخلاق سے متعلق قائدانقلاب كے قيمتی بيانات اور نصیحتوں پر مشتمل ثقافتی پيك ديئے گئے ہیں ۔
1007026
نظرات بینندگان
captcha