ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "صوت العراق"، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس ١١ مئی كو حضرت زہرا﴿ع﴾ كی ولادت با سعادت كے موقع پر "الصدر" تحريك كے رہنماء "مقتدی الصدر" كے زير نگرانی شروع ہوئی ہے جو تين دن تك جاری رہنے كے بعد ١۳ مئی كو اختتام پزير ہو گی۔
واضح رہے كہ نجف كے گورنر ، عراقی پارليمنٹ میں صوبے كے نمائندوں ، وزراء ، صوبائی كونسلوں ، مختلف قبائل اور اديان كے نمائندوں كے علاوہ مختلف اسلامی ممالك كی دينی ، سياسی اور تعليمی شخصيات نے اس کانفرنس میں شركت كی ہے ۔
1005660