تاتارستان ؛ قومی سطح پر اسلامی كتابوں كی نمائش

IQNA

12:04 - May 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2325429

تاتارستان ؛ قومی سطح پر اسلامی كتابوں كی نمائش

ادب و آرٹ گروپ : ۸ جون كو تاتارستان كے دارالحكومت "قازان" میں اسلامی كتابوں اور ادب كی پانچویں نمائش كا انعقاد كيا جائے گا۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " يورپ " كی رپورٹ كے مطابق ، مسلمانوں كے اموركی نگرانی كرنے والے ادارے كے انفارميشن سينٹر نے اعلان كيا ہے كہ یہ كتابی نمائش ١۸ جون بروز جمعرات كو مذكورہ ادارے اور قازان كے شعبہ مذہبی امور كے باہمی تعاون سے شروع كی جائے گی جو ۲۲ جون تك جاری رہے گی ۔
واضح رہے كہ مذكورہ نمائش میں روس كے شہروں "نيزنی نووگروڈ" ،"نيزنی كامسك"،" سينٹ پیٹرسبرگ" ، "يكٹرينبرگ" ، "موسكو" ، تاتارستان كے شہر"قازان"، جمہوریہ باشكورتوستان كے شہر "اوفا" اور جمہوریہ داغستان كے شہر "ماخاچ قلعہ" كے تقريبا ۲۵اسلامی پبلشرز شركت كریں گے ۔
رپورٹ كے مطابق اس نمائش كا اصلی ہدف روسی شہريوں كو اسلامی ادب اور اسلامی پبلشرز كے بارے میں آگاہی فراہم كرنا ہے۔
1006726
نظرات بینندگان
captcha