سوڈان ؛ حضرت فاطمہ زہرا(ع) كی ولادت كے موقع پر خصوصی پمفلٹ كی اشاعت

IQNA

14:31 - May 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2325648

سوڈان ؛ حضرت فاطمہ زہرا(ع) كی ولادت كے موقع پر خصوصی پمفلٹ كی اشاعت

ثقافت و ہنر : اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سينٹر كی كوششوں سے حضرت زہرا مرضیہ(ع) كی ولادت با سعادت كے موقع پر "الوصال" كے عنوان سے خصوصی پمفلٹ تقسيم كيا گيا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق عربی زبان میں ۳۲ صفحوں پر مشتمل یہ خصوصی پمفلٹ "ميلاد فاطمہ زہرا(ع) اور يوم خاتون"،"خاتون اور سياسيت" ،"روحانی اقدار كی مضبوطی میں خاندان كا كردار" ،"اسلام كی نظر میں خاتون كے حقوق اور خواتين تحريكوں كا افق" ، "زہرا(ع) اور صحت مند معاشرے میں خاتون كا كردار"،"قائد كے افكار كے ساتھ " جيسے پانچ مقالوں پر مشتمل ہے جو "سيدہ زہرا(ع) كی شخصيت اور مسلمان خواتين كے كردار اور مقام" كے موضوع پر تحرير كیے گئے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ پمفلٹ ايرانی كلچرل سينٹر كی كوششوں اور سوڈان میں خواتين كی سرگرم تنظيموں كی شركت كے ساتھ دارالحكومت "خرطوم" میں منعقد ہونےوالی كانفرنس كے دوران تقسيم كیے گئے ہیں
1006693
نظرات بینندگان
captcha