ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن " كی رپورٹ كے مطابق ، یہ كانفرنس بخارسٹ میں اسلامی جمہوری ايران كے سفارتخانے كے تعاون سے تين مختلف زبانوں فارسی ، رومانيائی اور انگلش میں ايران كے دين ، ثقافت اور تاريخ كے تعارف كے لیے فارسی زبان گروپ كی سرگرميوں كے ضمن میں منعقد كی گئی ہے ۔
اس كانفرنس كا آغازمقامی وقت كے مطابق دن ۲ بجے ہوا جس كے دوران رومانيا میں ايرانی سفير "بہادر امينيان" ، بخارسٹ يونيورسٹی میں فارسی كے پروفيسر "منوچہر جوكار" اور فارسی ادب كے ماہر "میہای چرناتسكو" نے خطاب كيا ہے ۔
1007305