ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق آسٹريا كی ويانا يونيورسٹی میں 17 نومبر 2004ء كو ہونے والی پروفيسر ڈاكٹر محمود زقزوق كی تقرير سے كتاب لی گئی ہے اور اسے جمہوریہ عربی مصر كی وزارت مذہبی امور نے شائع كرايا ہے۔
اس كتاب كی مختصر وضاحت یہ ہے كہ اسلام اور عيسائيت كے پاس اس ماڈرن دنيا كی مشكلات كو حل كرنے كا پروگرام موجود ہے اور یہ دنوں مذاہب اپنے اصولوں كے مطابق ان مشكلات اور مسائل كو حل كرسكتے ہیں۔
ذرائع كا كہنا ہے كہ یہ كتاب قاہرہ میں شائع ہوئی ہے اور ابھی انٹر نیٹ میں 4 يورو میں فروخت رہی ہے۔
1008312