ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ "يورپ" كی رپورٹ كے مطابق ، مقابلے میں شركت كے خواہشمند حضرات اپنے مقالوں كو ۵ جون تك تاتارستان میں مسلمانوں كے امور كی نگرانی كرنے والے ادارے كے سيكرٹریٹ كو ارسال كرسكتے ہیں ۔
مقابلے كی آرگنائزنگ كمیٹی نے ۱۴ مئی كو اعلان كيا ہے كہ ہر سال كی طرح اس سال بھی مسلمانوں كے امور كی نگرانی كرنے والے ادارے ، ثقافتی سرگرميوں كی حمايت كے لیے قائم فنڈ اور رشين فیڈريشن كے اسلامی علوم و تعليم سينٹر كی كوششوں سے اسلامی مقالہ نويسی مقابلے "قلم" كا انعقاد كيا جائے گا ۔
رپورٹ كے مطابق ، مذكورہ مقابلے میں ہر دين اور عقيدے سے تعلق ركھنے والے صحافی شركت كر سكتے ہیں ، ليكن تمام اميدواروں كے مقالوں كا موضوع اسلام اور مسلمانوں كی زندگی ہونا ضروری ہے ۔
1009520