مغربی ذرائع ابلاغ كی جانب سے آئمہ اطھار ﴿ع﴾ كی توہين كرنے والے گلوكار كو بری كرانے كی كوششیں

IQNA

مغربی ذرائع ابلاغ كی جانب سے آئمہ اطھار ﴿ع﴾ كی توہين كرنے والے گلوكار كو بری كرانے كی كوششیں

22:08 - May 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2328466
بين الاقوامی گروپ : درحالنكہ دنيا بھر كے مسلمان ابھی تك گستاخ پادری ٹيری جونز كے حوالے سے امريكہ اور يورپين میڈيا كے منافقانہ رويوں پر حيرت كا اظہار كر رہے ہیں مغربی ذرائع ابلاغ نے مرتد ايرانی گلوكار كے توہين آميز گانوں كی مكمل حمايت كا اعلان كيا ہے ۔
اس گستاخ ايرانی گلوكار كے گھٹيا گانوں پر مشتمل نئی البم اس وقت منتشر ہوئی ہے جبكہ ہم امريكہ میں قرآن سوزی اور اسلامی مقدسات كی توہين كا مشاہد كر رہے ہیں ، اگر اديان كی توہين چاہے وہ جس انداز سے بھی دنيا بھر میں غم وغصے كا باعث ہے تو پھر كيوں ہم ہر روز ان توہين آميز حركات مشاہدہ كر رہے ہیں ؟
دنيا بھر میں اسلام دشمن عناصر كی جانب سے اسلام فوبيا كی اٹھنے والی لہر كا آغاز كئی سال پہلے سے ہو چكا ہے اور ہر دفعہ مسلمانوں كے احساسات كو بيشتر مجروح كيا جاتا ہے جبكہ ١١ سيپتمبر كے بعد رونما ہونے والے واقعات مسلمانوں كی مسلسل اذيت كا باعث بن رہے ہیں ۔
1010613
نظرات بینندگان
captcha