امير قطر كا خاندان حكومت مخالف / حكومت كا اقتدار ختم ہونا چاہئے

IQNA

امير قطر كا خاندان حكومت مخالف / حكومت كا اقتدار ختم ہونا چاہئے

23:00 - May 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2328503
بين الاقوامی گروپ: كينیڈا میں مقيم امير قطر كے خاندان كے كچھ لوگوں نے بيانیہ جاری كيا ہے جس میں موجودہ حكومت كے اقتدار كو ختم كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "elnashra" سے نقل كيا ہے اس بيانیہ پر حكومت قطر كے مخالف 65 افراد كے دستخط ہیں یہ افراد امير قطر خاندان سے وابستہ يا قطر كے معروف خاندانوں كے افراد ہیں۔ اس بيانیہ میں حكومت امير قطر كے بھائی عبدالعزيز بن خليفہ بن حمد آل ثانی كو اقتدار منتقل كرنے كا مطالبہ كيا گيا ہے۔
اس بيانیہ میں حكومت قطر كے ملت كے خلاف جرائم اور پر تشدد اقدامات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے خطے میں ہونے والے حادثات كے مقابلہ میں حكومتی موفق كو شرم آور قرار ديا ہے۔
حكومت مخالفنں افراد كی دوسری دليل یہ تھی كہ حكومت نے قومی تشخص كے مقابلہ میں لاپرواہی برتی ہے عوامی املاك كی لوٹ مار، صیہونی حكومت كے ساتھ روابط اور اسلامی عربی تشخص كے خلاف سازش دوسری دليلیں بيان كی ہیں۔
حكومت مخالفين نے بيانیہ كے آخر میں عبدالعزيز بن خليفہ بن حمد آل ثانی كی بيعت كرنے پر آمادگی ظاہر كی ہے۔
1009676
نظرات بینندگان
captcha