تركی ؛ پيغمبر اسلام (ص) كے حالات زندگی پر كتاب "مرواريد و صدف" كی اشاعت

IQNA

23:01 - May 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2328508

تركی ؛ پيغمبر اسلام (ص) كے حالات زندگی پر كتاب "مرواريد و صدف" كی اشاعت

بين الاقوامی گروپ: تركی كے شہر استنبول میں پيغمبر اسلام اور ان كی مادر گرامی كے بارے میں كتاب مرواريد اور صدف ناول كی صورت میں شائع ہوچكی ہے اس میں پيغمبر اسلام كے حالات زندگی كو بيان كای گيا۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "haber7" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے اس كتاب كا پورا عنوان "مرواريد اور صدف محمد (ص)و آمنہ"ہے اور اسے امينہ فيكریہ بلدلی نے ناول كی صورت میں تحرير كيا ہے اس كتاب میں 52 اسلامی ماخذ سے استفادہ كيا گيا ہے۔
كتاب كی مصنفہ نے میڈيا سے گفتگو كرتے ہوئے كہا پيغمبر اسلام كے حالات زندگی كو ناول كی صورت میں لكھنا آسان كام نہیں ہے میں نے اس كتاب كو لكھنے میں اپنے تخيل سے كام نہیں ليا فقط تاريخی مدارك اور مآخذ كو ناول كی صورت میں تيار كيا ہے۔
انہوں نے كہا كہ میں نے اپنی كتاب كا عنوان تركی كے مشہور شاعر سليمان چلبی كی مذہبی مثنوی سے اخذ كئے ہیں انہوں نے اپنے اشعار میں پيغمبر اسلام كو دُرّ اور ان كی مادر گرامی كو صدف سے تشبیہ دی ہے۔
1009389
نظرات بینندگان
captcha