فلپائن میں قرائت قرآن كے قومی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

فلپائن میں قرائت قرآن كے قومی مقابلوں كا انعقاد

14:04 - May 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2329066
بين الاقوامی گروپ: فلپائن كے شہر "كوئزون" میں 2 جون سے مسلم قومی كميشن فلپائن كے تعاون سے قرائت قرآن كے قومی مقابلے منعقد ہوں گے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "Zambo Times" سے نقل كيا ہے مسلم قومی كميشن برائے مسلم ورثہ كے ڈائريكٹر "لوئيس پيانگ" نے اعلان كيا ہے ملك كے مختلف علاقوں سے 34 قاريوں كے درميان مقابلے ہوں گے اور ان مقابلوں میں پوزيشن لينے والے مرد و خواتين 6 جولائی كو ملائيشياء كے شہر كوالالمپور میں منعقد ہونے والے بين الاقوامی قرائت قرآن كريم كے مقابلوں میں شركت كریں گے۔
ملائشياء میں منعقد ہونے والے بين الاقوامی قرائت قرآن كريم كے مقابلوں میں 70 ممالك كے قاری حضرات شركت كریں گے۔ پيانگ نے كہا كہ فلپائن نے ابھی تك ملائشياء كے بين الاقوامی مقابلوں میں دوبار اول اور دوم پوزيشن حاصل كرلی ہے۔
1009353
نظرات بینندگان
captcha