ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے امام خمينی (رہ) ريليف كمیٹی كے شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كمیٹی كے پبلك فنڈز كے ڈپٹی جنرل "حسين حجج" نے اس بات كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہ یہ كمیٹی ۲۵ سال پہلے لبنان میں قائم كی گئی تھی كہا ہے كہ لبنان میں فعال یہ كمیٹی براہ راست ايران كی مركزی امام خمينی (رہ) ريليف كمیٹی كے زير نگرانی كام كر رہی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ مذكورہ كمیٹی لبنان میں ۱۰ ہزار ضرورت مند خاندانوں اور ۴ ہزار يتيموں كی مسلسل حمايت اور مدد كر رہی ہےعلاہ ازیں ہر سال تقريبا ۱۵ ہزار سے زائد افراد وقتا فوقتا اس كمیٹی كی خدمات سے استفادہ كرتے رہتے ہیں ۔
1007509