امير كويت كی ملكی آئين كو اسلامی بنانے كی مخالفت

IQNA

امير كويت كی ملكی آئين كو اسلامی بنانے كی مخالفت

14:02 - May 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2329921
بين الاقوامی گروپ: امير كويت نے ملكی آئين كو مكمل شريعت اسلامی كے سانچہ میں ڈھالنے كی تجويز كی مخالفت كردی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "رائٹرز" سے نقل كيا ہے كہ كويت كی پارليمنٹ كے 50 میں سے 31 نمائندوں نے امير كويت شيخ صباح احمد جابر الصباح سے مطالبہ كيا ہے كہ ملكی آئين میں اصلاحات كركے آئين كو شريعت اسلامی كے مطابق ڈھالا جائے۔ ليكن امير كويت نے اس تجويز كی مخالفت كا اعلان كرديا ہے كويتی پارليمنٹ كے نمائندے اور قانونی ماہر محمد الدلال نے بتايا كہ یہ تجويز پارليمانی گروپ عدالت اسلامی كی طرف سے تھی اور اس پر 31 نمائندوں كے دستخط موجود تھے۔
محمد الدلال نے مزيد كہا اب نمائندوں كو اس میں ترميم كركے كسی اور طريقہ سے امير كويت كی حمايت حاصل كریں۔ انہوں نے كہا كويت كے اكثر عوامی حلقے ملكی آئين كو شريعت اسلامی كے مطابق ديكھا چاہئے۔
ياد رہے كہ كويت میں سياسی پارٹی بنانا ممنوع ہے اس لئے پارليمنٹ میں چھوٹے چھوٹے پارليمانی گروپ تشكيل دئیے جاتے ہیں ۔
1011125
نظرات بینندگان
captcha