بيروت میں اوقاف اور امور خيریہ آرگنا ئزيشن كے سربراہ كی سيد حسن نصراللہ سے ملاقات

IQNA

بيروت میں اوقاف اور امور خيریہ آرگنا ئزيشن كے سربراہ كی سيد حسن نصراللہ سے ملاقات

22:38 - May 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2330204
بين الاقوامی گروپ : اوقاف اورامورخيریہ آرگنا ئزيشن كے سربراہ اور قائد انقلاب كے نمائندے نے ايك وفد كے ہمراہ لبنان كے شہر بيروت میں حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصر اللہ سے ملاقات كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا ﴾ نے المنار ٹی وی چينل سے نقل كيا ہے : اوقاف اور امور خيریہ آرگنائزيشن كے سربراہ اور قائد انقلاب كے نمائندے حجة اسلام محمد محمدی نے لبنان كے سفر میں حزب اللہ كے سيكرٹری جزل سيد حسن نصراللہ سے ملاقات اور گفتگو كی ہے۔
اس ملاقات میں جمہوری اسلامی ايران كے بيروت میں سفير غضنفر ركن آبادی بھی موجود تھے۔ باہمی روابط كے امور كا جائزہ كيا گيا ،اس سے پہلے حجة الاسلام محمدی نے لبنا ن كے شيعوں كی سپريم كونسل كے نائب صدر شيخ عبدالامير قبلان اور لبنان كے مفتی شيخ محمد رشيد قبانی سے بھی ملاقات كی تھی جس میں صہيونی اور مغربی سازشوں كا اتحاد كے ساتھ مقابلہ كرنے پر زور ديا ہے ۔
۱۰۱۱۸۸۳
نظرات بینندگان
captcha