ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے لبنان سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "الانتقاد" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ كی ايگزيكٹو كونسل كے سربراہ "سيد ہاشم صفی الدين" نے لبنان كے شہر "كفرا الجنوبية" میں خطاب كے دوران كہا : طرابلس كے حالیہ افسوسناك واقعات اور لڑائياں قومیت اور انسانیت کی رو سے ناقابل قبول اور المناک ہیں جنہوں نے نہ صرف اہل طرابلس بلكہ تمام لبنانی شہريوں پر منفی اثرات مرتب كیے ہیں ۔
انہوں نے طرابلس كے شہريوں كو فرقہ وارانہ سازشوں میں گرفتار ہونے پر خبردار كرتے ہوئے مزيد كہا : جس شخص كے لیے طرابلس ذرا برابر بھی اہميت ركھتا ہے اس كو اتحاد اور يكجہتی کے لیے کوشش اور ہر قسم كے اشتعال انگيز اور فرقہ ورانہ خطابات سے پرہيز كرنا چاہيئے ۔
1013043