لبنان كے ممتاز عالم دين اور حوزہ علمیہ قم كے استاد شيخ "مصطفی محمد المصری العاملی" نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ساتھ گفتگو كے دوران كہا ہے كہ ایٹمی ہتھياروں كی تياری اور استعمال كی حرمت پر مشتمل قائد انقلاب آيت اللہ خامنہ ای كا فتوی مختلف ابعاد پر مشتمل ہے ليكن اس كی بنياد كو شيعہ فقہ میں تلاش كيا جا سكتا ہے ۔
انہوں نے زور ديا ہے كہ اسلام اور اہل بيت (ع) كی تعليمات میں جنگ كے لیے قوانين ، اداب اور مخصوص تعليمات وضع كی گئی ہیں جن کی بنیاد پر جنگوں كے دوران مسلمانوں کے لیے اسلامی اقدار اور اخلاق كے مخالف وسيلوں كا استعمال ممنوع قراردیا گیا ہے ۔
1013130