عالم اسلام میں موجودہ صورتحال كا جائزہ/ جليلی اور آيت اللہ العظمی سيستانی كے درميان ملاقات

IQNA

عالم اسلام میں موجودہ صورتحال كا جائزہ/ جليلی اور آيت اللہ العظمی سيستانی كے درميان ملاقات

13:05 - May 26, 2012
خبر کا کوڈ: 2334187
بين الاقوامی گروپ: اسلامی جمہوریہ ايران كی قومی سلامتی كونسل كے سيكرٹری نے كل 25 مئی كو مرجع تقليد آيت اللہ العظمی سيستانی سے نجف اشرف میں ملاقات كی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "اصوات العراق" خبررساں ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ ايران كی سلامتی كونسل كے سيكرٹری سعيد جليلی نے بغداد میں مذاكرات كے اختتام كے بعد ، كربلا میں حضرت امام حسين (ع) اور نجف اشرف میں حضرت امام علی (ع) كی زيارت كی اور پھر حضرت آيت اللہ العظمی سيستانی سے ملاقات اور گفتگو كی۔
اسی طرح سعيد جليلی نے حضرت آيت اللہ العظمی سيد سعيد حكيم ، آيت اللہ العظمی شيخ محمد اسحاق فياض اور آيت اللہ العظمی بشير حسين نجفی سے بھی ملاقات كی اور موجودہ صورتحال كے بارے گفتگو كی۔
سعيد جليلی نے اس ملاقات میں علاقائی حالات اور ايران اور عراق كے درميان تعلقات كی رپورٹ پيش كی اور مختلف موضوعات پر گفتگو كی۔
واضح رہے كہ قومی سلامتی كونسل كے سيكرٹری نے حضرت آيت اللہ العظمی سيستانی كے فرزند حجۃ الاسلام سيد محمد رضا سيستانی سے بھی ملاقات كی۔
1016422
نظرات بینندگان
captcha