احمد شفيق كے خلاف مصری عوام كے مظاہرے

IQNA

احمد شفيق كے خلاف مصری عوام كے مظاہرے

20:46 - May 27, 2012
خبر کا کوڈ: 2335432
بين الاقوامی گروپ : مصر كے دارالحكومت قاہرہ اور شہر اسكندریہ میں سينكروں لوگوں نے حسنی مبارك حكومت كے سابق وزيراعظم احمد شفيق كے صدارتی انتخابات میں دوسرے مرحلے میں پہنچنے كے خلاف مظاہرے كیے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے العالم نيوز چينل سے نقل كيا ہے حسنی مبارك حكومت كی باقيات احمد شفيق كے مشكوك انداز میں صدارتی انتخابات كے دوسرے مرحلے میں پہنچنے پر مظاہرين یہ احساس كررہے ہیں۔ كہ مصر كے انقلاب كو بچانے كا ايك ہی طريقہ ہے وہ احتجاجی مظاہرے ہیں ۔
مظاہرين كے ايك گروپ نے تاكيد كی ہے؛ جسٹس ايند فریڈم پارٹی كے نامزد اميدوار محمد مورسی كو ووٹ دے كر كامياب كرايا جائے اور دوسرا گروپ انتخابات كے بائی كاٹ كا اعلان كرنا چاہتا ہے
اخوان المسلمين نے احمد شفيق كی دوسرے مرحلے كے لیے كاميابی كومصری عوام كے لئے بڑا خطرہ قرار ديا ہے اور دوسرے صدارتی اميدواروں سے احمد شفيق سے مقابلے كے لیے مشاورت شروع كر دی ہے كيونكہ احمد شفيق حسنی مبارك حكومت كا وزيراعظم تھا ۔
1016730
نظرات بینندگان
captcha