الجزائر كے اسلام پسند اركان نے پارليمنٹ كے پہلے اجلاس كو ترك كرديا

IQNA

الجزائر كے اسلام پسند اركان نے پارليمنٹ كے پہلے اجلاس كو ترك كرديا

17:36 - May 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2336294
بين الاقوامی گروپ: الجزائر كی پارليمنٹ كے اسلام پسند اراكين گذشتہ روز 26 مئی كو پارليمنٹ كے انتخابات كے نتائج پر احتجاج كرتے ہوئے ، اجلاس كو چھوڑ كر چلے گئے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "lexpress" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ الجزائر كی پارليمنٹ كے اسلام پسند اراكنل اس ملك كے آخری انتخابات كے نتائج پر اعتراض كرتے ہوئے كہ جس میں دوبارہ حزب حاكم كے اركان كو كاميابی حاصل ہوئی ، كے اجلاس كو چھوڑ كر چكے گئے۔
ان اراكين نے پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے جن پر "دھوكہ نہیں!" لكھا ہوا تھا ، اراكين نے ظاہر كيا كہ حزب حاكم نے دھوكہ كے ذريعہ كاميابی حاصل كی ۔
پارليمنٹ كے اجلاس كو ترك كرنے والوں كی زيادہ تر تعداداسلامی تنظيم "الائنس برائے سبز الجزائر " سے ہے، كہ ماہرين كی پيشگوئی كے مطابق پارليمنٹ كی 462 نشستوں میں سے صرف 60 نشست كی كاميابی حاصل ہوگی۔
واضح رہے كہ اسلامی تنظيموں كہ جن كو سرگرميوں كيلئے ممنوع قرا رديا گيا تھا ليكن اس ملك كی حكومت نے مختلف علاقوں كے انقلاب كے پيش نظر ، اس ملك كے بعض آئين میں ترميم كی كہ جن میں سے ايك اسلام پسندوں كی سرگرمی ہے، ليكن اب بھی وہاں اسلامی جماعتوں كی طرف سے پارليمانی انتخابات منعقد كرنے كے بارے شكوك و شبہات باقی ہیں۔
1017422
نظرات بینندگان
captcha