پيرس میں بين الاقوامی اسلامی عيسائی بقائے باہمی كانفرنس كا انعقاد

IQNA

پيرس میں بين الاقوامی اسلامی عيسائی بقائے باہمی كانفرنس كا انعقاد

21:03 - May 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2336365
بين الاقوامی گروپ : فرانس كے دارالحكومت پيرس میں ۲۶ مئی كو اسلامی عيسائی بقائے باہمی بين الاقوامی كانفرنس منعقد ہوئی جس میں جمہوری اسلامی ايران كے علاوہ مختلف ممالك كے نمائندوں نے شركت كی ۔
ايران كی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مصر سے شائع ہونے والے اخبار ﴿اليوم السابع ﴾ سے نقل كيا ہے : یہ كانفرنس انٹرنيشنل فرنچ لينگويچ آرگنا ئزيشن كی زيرنگرانی منعقد ہوئی ہے ۔
جس میں مصر ، ايران ، عراق تيونس ، مراكش ، فرانس اور لبنان كی معروف سياسی اور مذہبی شخصيات نے شركت كی ۔ اس كے علاوہ فرانس میں مصری سفير ناصر كامل، پيرس كی مسجد كے امام جماعت شيخ دليل ابوبكر اور فرنچ پارليمنٹ كے متعدد اراكين نے شركت كی ۔
1017543
نظرات بینندگان
captcha