ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "afriquinfos" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ قاہرہ كے شہريوں نے ہزاروں كی تعداد میں كل ، صدارتی انتخابات كے نتائج كے اعلان اور احمد شفيق كی كاميابی كے بعد تحرير اسكوائر پر احتجاجی مظاہرہ كيا۔
بعض مصری شدت پسند نوجوانوں اور اخوان المسلمين كے حامی گذشتہ شب گيارہ بج كر تيس منٹ پر تحرير اسكوائر سے سابق وزير اعظم حسنی مبارك كے انتخاباتی دفتر كی طرف روانہ ہوئے اور انتخابات میں دھاندلی كے خلاف احتجاج كرنے كيلئے احمد شفيق كے ہیڈ كوارٹر كو آگ لگادی۔
واضح رہے كہ شفيق انتخابات كے دوسرے مرحلہ میں حزب اخوان المسلمين كے ركن محمد مرسی كے مقابلہ میں ہوں گے۔
1019344