عالمی بيداری مظلوم اقوام كے لیے امام خمينی ﴿رہ﴾ كا تحفہ

IQNA

عالمی بيداری مظلوم اقوام كے لیے امام خمينی ﴿رہ﴾ كا تحفہ

20:56 - May 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2338043
بين الاقوامی گروپ: انقلاب اسلامی ايران كے رہبر امام خمينی ﴿رہ﴾ كی بلند مرتبہ تعليمات اور افكار نے مظلوم اورمحروم اقوام كو عالمی بيداری كا تحفہ ديا۔
ايران كی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق نائجيريا كے سكالر محمد بلوجگا بخاری نے اسلامك موومنٹ كی ويب سائٹ پر اپنے آرٹيكل میں گزشتہ تين عشروں میں امام خمينی ﴿رہ﴾ كے افكار كی تاثير كے بارے میں كہا : ايران میں انقلاب اسلامی امام خمينی ﴿رہ﴾ قيادت میں كامياب ہوا اور ايران كی قدرت مند حكومت كو گراكر بتايا كہ عوامی قوت سے ہراستبدادی حكومت كو ختم كيا جاسكتا ہے۔
انہوں نے كہا انقلاب اسلامی كے ابتدائی دنوں میں نكارا گوا ،ہایٹی ، فلپائن كے عوام نے جابراور ظالم حكومتوں كو ختم كرديا۔
حقيقت میں امام خمينی ﴿رہ﴾ نے اقوام عالم كو سيكھايا كہ حقيقی قوت حكومتں يا افواج كو نہیں بلكہ عوام حقيقی قوت ركھتے ہیں ۔
1020349

نظرات بینندگان
captcha