تركی؛ "پيغمبر اسلام (ص) كی صحيح شناخت" كے عنوان سے سيمينار

IQNA

تركی؛ "پيغمبر اسلام (ص) كی صحيح شناخت" كے عنوان سے سيمينار

11:17 - June 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2339073
فكر و نظر گروپ: تركی كے شہر "اينسيل" میں ثقافت اور يكجہتی ايسوسی ايشن "ابرار" كے زير اہتمام "پيغمبر اكرم(ص) كی صحيح شناخت" كے عنوان سے سيمينار منعقد ہوا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق پيغمبر اكرم(ص) كی خصوصيات كی مناسبت سے "پيغمبر اكرم(ص) كی شناخت" كے عنوان سے سيمينار منعقد ہوا ۔ اس میں عالم اسلام كے شاعر اور رائٹر ابراہيم سارميس نے خطاب كيا۔
ابراہيم سارميس نے پيغمبر اكرم(ص) كی خصوصيات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا معتبر اور موثق روايات كو اكٹھا كرنا چاہئے تاكہ پيغمبر اكرم(ص) كی صحيح شناخت میں مددگار ثابت ہوں۔
اس شاعر اور رائٹر نے اپنی تقرير كے اختتام میں اسلام كو ايك صلح، دوستی اور يكجہتی كا دين قرار ديا اور تمام اديان كے رہنمااور پيروان سے مطالبہ كيا كہ شك و شبہات كو دور كرنے كيلئے ايك دوسرے كے ساتھ دين اسلام بارے تبادلہ خيال كریں۔
1021343
نظرات بینندگان
captcha