ہندوستان میں فارسی صوفيا نہ ادبيات كی تاريخ نگاری

IQNA

ہندوستان میں فارسی صوفيا نہ ادبيات كی تاريخ نگاری

21:12 - June 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2339517
ادب وآداب گروپ : نيشنل كونسل آف انڈيا اردو زبان كے فروغ كے لیے فارسی صوفيانہ ادبيات كی تاريخ نگاری كا آنے والے ہفتوں میں آغازكرے گی ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق نيشنل كونسل آف انڈيا كے زيراہتمام اردو زبان كے فروغ كے لیے نئی دھلی كے فروغ اردو مركز میں ايك اجلاس منعقد ہوا جس میں ملك كے ادبی ، مذہبی اور عرفانی سكالرز اور علماء نے شركت كی اس اجلاس میں ملك میں فارسی صوفيانہ ادبيات كی تاريخ نگاری كے مسئلے كا جائزہ ليا گيا اور نيشنل كونسل آف انڈيا نے تصويب كيا كہ ملك میں فارسی صوفيانہ ادبيات كی تاريخ كو تحرير كيا جائے۔
اس اجلاس میں نئی دھلی يونيورسٹی سے عليم اشرف بھوپال يونيورسٹی سے طاہرہ وحيد لكھنو يونيورسٹی سے محمد ارشد اور كلكتہ يونيورسٹی ائی كے بركی اور سيد اخترحسين نے شركت كی ۔
ياد رہے نيشنل كونسل آف انڈيا كی زيرنگرنی ابھی تك متعدد كتابیں شائع كی جا چكی ہیں ۔ جن میں ترك جہانگيری، فارسی اردو ادب كے مختلف پہلو، ہندوستان اور ايران كی ثقافتوں كا مطالعہ اور منتخب الغات شامل ہیں ۔
1019668
نظرات بینندگان
captcha