ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے ﴿arabic.rt﴾ سے نیٹ ورك سے نقل كيا ہے روس كی مفتی كونسل نے ايك بيان جاری كيا ہے جس میں روسی صحافی سرگئی اصلانيان كے اقدام كی شديد مذمت كی گئی ہے اوركہا كہ دين اسلام شخصی قصاص نہیں چاہتا عدالتوں كو چاہیے اسے سزادیں ۔
اسلامك كونسل كے چيئر مين شيخ محمد صلاح الدين نے كہا اصلانيان نے پيامبر اسلام كی توہين كركےتمام مسلمانوں كی توہين كی ہے
البتہ ہم ايك قانونی حكومت میں رہ رہے ہیں اس لیے اسے حكومت كو سزا دينی چاہیے۔
اسی طرح ايك اور روسی مذہبی شخصيت شيخ عبدالروف نے مطالبہ كيا ریڈيو مايا ك كی انتظامیہ كے خلاف بھی مقدمہ درج كيا جائے كيونكہ انہوں نے اصلانيان كو اجازت دی اور اسی نے اپنے انٹرويو میں پيامبراسلام كی توہين كی۔
۲۹ مئی كونامعلوم شخص نے اصلانيان كے گھر میں داخل ہو كر اسے زدو كوب كيا ۔
1021998