ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اسلامی مركز برطانیہ كے شعبہ تعلقات عامہ سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار اسلامی مركز كے "اسلام اور زندگی" نامی سيميناروں كےسلسلے كا حصہ ہے جو متعدد مسلمانوں دانشوروں كی موجودگی میں اسلامی جمہوریہ ايران كے بانی امام خمينی (رہ) كے تئيسویں يوم وفات كی مناسبت سے منعقد كيا گيا ہے ۔
مذكورہ سيمينار كےدوران انگلينڈ میں لبنانی اقليتوں كے امام جماعت" شيخ حاتم ابو ديا" ، مصری مصنف اور محقق "حسن عبدریہ المصری" كے علاوہ سمينار كے منتظم اعلی ،عراقی محقق اور میڈيا كاركن "احمد الحلفی" نے خطاب كيا ہے ۔
اس سيمينار كا اصلی محور ايران كے اسلامی انقلاب كا عربی ممالك میں رونما ہونے والی انقلابی تحريكوں كے ساتھ مقايسہ اور امت اسلامیہ كے اہداف كے تحقق میں امام خمينی كے كردار كو بيان كرنا ہے ۔
1021426