كرغستان ؛ "امام خمينی ﴿رہ﴾ اور انسان كی كرامت" كے عنوان سے نشست كا اہتمام

IQNA

كرغستان ؛ "امام خمينی ﴿رہ﴾ اور انسان كی كرامت" كے عنوان سے نشست كا اہتمام

8:57 - June 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2339820
علم و فكر گروپ : اسلامی جمہوریہ ايران كے بانی "امام خمينی ﴿رہ﴾" كی برسی كے موقع پر بيشكك میں واقع ايرانی كلچرل سينٹر میں "امام خمينی ﴿رہ﴾اور انسان كی كرامت" كے عنوان سے علمی ، ادبی اور دينی نسشت كا اہتمام كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن " كی رپورٹ كے مطابق ، یہ نشست ايرانی قونصلر جنرل ، ايران – كرغزستان دوستی انجمن كے سربراہ "رحيم جان اف" كی موجودگی اور بڑی تعداد پر مشتمل مذہبی ، تعليمی اور ثقافتی شخصيات ، ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد كے ساتھ ساتھ كرغزستان میں مقيم ايرانيوں اور آذری باشندوں كی شركت كے ہمراہ منعقد كی گئی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ١جون جمعرات كے دن منعقد ہونے والی اس نشست كے دوران ايرانی قونصلر جنرل "محمد حسين عابدينی" كا خطاب اور كلچرل سينٹر كے توسط سے تيار كی گئی امام خمينی ﴿رہ﴾ كی زندگی بارے میں مختصر دستاويزی فلم كی نمائش كے علاوہ مہمانوں كو سی ديز ، "آب حيات" اور "بانگ توحيد" كتابوں كے روسی ترجمے اور "امام خمينی ﴿رہ﴾ كی مختصر اور پر حكمت گفتگو" كتاب كے كرغز ترجمے پر مشتمل ثقافتی پيك كا تحفہ ديا گيا ہے ۔
1022375
نظرات بینندگان
captcha