ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "مركزی ايشيا " كی رپورٹ كے مطابق ، ويب سائیٹ ﴿muslimaat.uz) كی كوششوں سے ازبكستان میں مسلمان خواتين كے لیے خصوصی الكٹرانك ميگزين "اومينا" ﴿Omina﴾ كا پہلا شمارہ ازبك زبان میں شائع اور منتشركيا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ مذكورہ اسلامی ميگزين كے ٹائٹل صحفے پر وسطی ايشيا كے سابق مفتی اور عالم اسلام كے مشہور و معروف عالم دين "شيخ محمد صادق محمد يوسف" كی جانب سے مبارك باد كے پيغام كو شائع كيا گيا ہے ۔
انہوں نے اس پيغام میں خواتين كے پہلے اسلامی مجلے كی اشاعت كی مناسبت سے مسلمان ازبك خواتين كو مبارك باد پيش كرنے كے ساتھ ساتھ اومينا ميگزين كی تياری اور اشاعت كے لیے كوشش كرنے والے افراد كی سلامتی اور كاميابی كےلیے دعا اور نيك افراد سے مجلے كے ساتھ ہر ممكنہ تعاون كی اپيل كی ہے ۔
1022199