ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " جنوب مشرقی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ، یہ مجلہ ملك كے مضبوط ترين اسلامی نيوز گروپ "تھائی مسلم" ﴿MuslimThai) كی كوششوں سے منتشر كيا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ مذكورہ ۲۸ رنگیں صحفوں پر مشتمل یہ ميگزين بلكل مفت اور آنلائن قارئين كی پہنچ میں قرار ديا گيا ہے اور منتظمين كے مطابق اس ميگزين كی اشاعت كا ہدف وقت كی بچت اور خبروں كو تيزی سے قارئين تك منتقل كرنا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ مذہبی ميگزين "حلال زندگی" دنيائے اسلام كی تازہ خبروں ، تھائی لينڈ كے مسلمان معاشرے كے حالات و واقعات ، مسلمانوں كے مختلف مذہبی تہواروں اور پروگراموں سے متعلق معلومات اور مسلمانوں كی سرگرميوں كے حوالے سے مختلف اشتہاروں پر مشتمل ہے ۔
1022081