ايران كی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا ﴾ نے مصر سے شائع ہونے والے اخبار ﴿اليوم السابع﴾ سے نقل كيا ہے جماعت اسلامی نے كہا " تحفظ انقلاب كونسل " كی تشكيل كا مقصد حسنی مبارك باقيادت كی انقلاب كو ناكام بنانے كی كوششوں كا مقابلہ كرنا ہے، انہوں نے تمام سياسی جماعتوں سے درخواست كی ہے تحفظ انقلاب كونسل كی تشكيل كے لیےاتحاد و اتفاق كا مظاہرہ كریں ۔
جماعت اسلامی نے كہا تحفظ انقلاب كونسل كا كام انقلاب كی حفاظت، انقلابيوں كے درميان وحدت و اتفاق اور صدارتی انتخابات پر نظارت ہوگی تاكہ سابقہ حكومت كی باقيات انتخابات میں دھاندلی نہ كرسكیں ۔ انہون نے كہا انتخابات كے بعد محمد مورسی حمدبن صباحی اور عبد المفعم ابوالفتوح كو اپنے دو مشير منصوب كریں گے تاكہ مصری عوام سے كیے گیے وعدوں كو پورا كيا جا سكے ۔
۱۰۲۳۱۴۰